(ویب ڈیسک) عالمی کساد بازاری کے خطرات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں، طلب کے مقابلے میں محدود رسد کے خطرے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئیں،ریڈی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 115 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 7.3 فیصد تک کم ہو گئیں تھیں، جولائی کی ڈیلیوری کے لئے قیمت ڈھائی ڈالر بڑھ کر 112 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت میں درخواست دائر ہونےکے بعد دانیہ شاہ کا ردعمل بھی آ گیا،ویڈیو وائرل