(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اب شوبز شخصیات اور کھلاڑی بھی اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں ایسے ہی پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ایسی ہی کچھ تصاویر انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی اپلوڈ کیں جس پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ وسیم اکرم نےسوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئےسوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں وہ ناقدین کو جواب دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے، کسی نے سابق کرکٹر کو بوڑھے نہ ہونے کا طعنہ دیا تو کسی نے وزن پر بات کی۔اب وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'میری تصویر پر کسی نے کہا کہ میں موٹا ہوگیا ہوں، کسی نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے تو آپ کو بڑی فکر ہے'۔سابق کپتان نے کہا کہ 'میں نے لوگوں کی پروفائل جاکر دیکھی، بڑے پتیلے جتنا منہ ہے اور دوسروں کو باتیں کرتے ہیں، میری درخواست ہے کہ تبصرہ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں'۔
وسیم اکرم کی مذکورہ پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں کمنٹس کیے اور انہیں ایسے ناقدین کو نظر انداز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔یاد رہے کہ وسیم اکرم نا صرف پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان ہے بلکہ وہ سوئنگ کے سلطان کے نام سے بھی مشہور ہے۔