اداکارہ امبر ہرڈ کے حوالے سے بڑی  خبر آ گئی

Jun 21, 2022 | 12:34:PM
 اداکارہ امبر ہرڈ کے حوالے سے بڑی  اہم خبر آ گئی
کیپشن:   ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ امبر ہرڈ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ امبر ہرڈ کا چہرہ  سائنسی طور پر دنیا میں سب سے ’’خوبصورت ترین‘‘  چہرہ قرار دیدیا گیا، یونائی فارمولے کے تحت پورے چہرے کی  پیمائش کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے امبر ہرڈ کی خوبصورتی کو ناپنے کیلئے یونانی فارمولے کا استعمال کرتے ہوئے اس کی مدد سے  اداکارہ ایمبر ہرڈ کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑے اور چہرے کی  پیمائش کی، پیمائش سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اداکارہ امبر ہرڈ کا چہرہ 91.85 فیصد یونائی فارمولے کے مطابق ہے اور وہ ان کا چہرہ  سائنسی اعتبار سےدنیا کا خوبصورت  ترین چہرہ  ہے.

فارمولے کے مطابق امریکی ماڈل کم کارڈیشین دنیا کے دوسرے خوبصورت ترین چہرے کی مالک ہیں یونائی فارمولے کے تحت ان کا تناسب 91.39 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کس نے کی؟

خیال رہے کہ امبر ہرڈ جوکہ ورجینیا میں ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد سابق شوہر اداکار جانی ڈیپ کے 15 ملین ڈالر کی مقروض ہیں جبکہ اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ کے لئے لکھے گئے ایک آرٹیکل پر مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔