پوسٹ مارٹم کے عدالتی فیصلے کے خلاف عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کا بڑا قدم

Jun 21, 2022 | 12:48:PM

(ویب ڈیسک )  سابق اکن رکن قوم اسمبلی اور ٹی وی کے مشہور میزبان مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے سابق شوہر کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کی کاپی عدالت سے حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات کے  مطابق بشریٰ اقبال آج صبح جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت آئیں جہاں سے انہوں نے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کی سرٹیفائڈ کاپی حاصل کی تا کہ وہ اب  ممکنہ طور پر وہ پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکے۔

واضح رہے کہ 9 جون کو عامر لیاقت حسین کا کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقعے اپنے آبائی گھر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا، ابتداتی معلومات کے مطابق ان کا انتقال گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ہوا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی

یاد رہے کہ ڈاکٹر عامرلیاقت کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا تھا اور عدالت سے اجازت لیتے ہوئے میت کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کر دیئے ۔

مزیدخبریں