(ویب ڈیسک ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی حقیقی وجوہات جاننے ایک شہری نے عدالت میں ان کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر سماعت کے بعد عدالت نے پو سٹ مارٹم کے لیے فیصلہ جاری کیا تھا تا ہم اس کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آ ئی تھی ۔ لیکن اب عدالت نے ان کی قبرکشائی کے متعلق نوٹس جاری کر دیا ہے کہ قبر کشائی 23 جون کی صبح ساڑھے 9 بجے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے جن میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ، ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام ، ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن ، جناح پرویز مخدود بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی ، ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی چھ رکنی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں ۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شہری کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کروانے کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثاءکا موقف ہے کہ پوسٹ مارٹم سے قبر کی بے حرمتی ہو گی،اس میں کوئی شک نہیں کہ ورثاءعامر لیاقت کی قبر کے وارث ہیں لیکن موت مشکوک ہو اور جرم کا بھی خدشہ ہو تو انصاف کے نظام کو حرکت میں آنا چاہیے،پس پردہ حقائق سامنے آنے چاہیے۔