ڈاکٹروں کی لاپرواہی۔بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹرز نے بالی ووڈ اداکارہ سواتی ستیش کے دانتوں کی غلط سرجری نے ان کا چہرہ بگاڑ دیا۔
ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے درد سے نجات حاصل کرنے کی خاطر روٹ کینال سرجری کروائی لیکن ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث درد سے نجات تو نہ ملی بلکہ ساتھ ساتھ ان کا چہرہ بھی سوجن کے باعث بگڑ گیا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر سواتی کی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سرجری کے بعد اداکارہ کے ہونٹ، منہ اور ناک کافی حد تک سوج گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ نےعمران خان کو بڑی دعوت دیدی
اداکارہ سواتی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ چہرہ چند گھنٹوں میں ٹھیک ہوجائے گا لیکن سرجری کے 20 دن گزرنے کے بعد بھی صحیح نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے قتل کا منصوبہ۔ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا