ن لیگی رہنما نذیر چوہان مشکل میں پھنس گئے،عدالت سے خبر آ گئی

Jun 21, 2022 | 14:35:PM

 (24نیوز) لاہور   کی سیشن عدالت  میں ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد انجم نے پی ٹی آئی کے چودھری شبیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، پی پی 167 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

 درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اپنا یا گیا ہے کہ 19 جون کو نذیر چوہان نے اپنے 20 سکیورٹی گارڈوں کے ہمراہ حملہ کیا، نذیر چوہان نے لوہے کا راڈ اٹھا رکھا تھا، ملزم نذیر چوہان نے آہنی راڈ سے درخواست گزار کے بھتیجے عادل محمود پر حملہ کیا، نذیر چوہان کے گارڈز نے درخواست گزار کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

ملزموں کی فائرنگ کی موبائل فوٹیج بھی موجود ہے تاہم متعلقہ پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ درخؤاست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نذیر چوہان سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی آمد، وزیر اعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز نےسفید پوش طبقے کو خوشخبری سنا دی

 بعدازاں عدالت نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے 24 جون کو جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں