مون سون بارشیں ۔بڑے سیلاب کا خطرہ۔ریڈ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث 2010 والی خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیشگی احتیاطی تدابیر سمیت مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگست تک مون سون کی بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے،مون سون کے آغاز نے پہلے ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہنگامی صورتحال پیدا کی ہے،تاہم رواں موسم برسات میں ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا رجحان رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے قتل کا منصوبہ۔ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا
شیری رحمان نے مزید کہا کہ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی بہت زیادہ امکان ہے،تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،شہری علاقوں کو بھی ممکنہ طور پر طوفانی بارشوں کے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں شہری سیلاب کا واضح خطرہ ہے، تمام متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ وہ بروقت احتیاطی اقدامات لیں۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ نےعمران خان کو بڑی دعوت دیدی