(24 نیوز)ٹرین کا سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر۔ٹرین کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
محکمہ ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے مختلف روٹس پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسافرٹرینوں کے لیے کرائےمیں 5 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔پاک بزنس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2250 روپے ہوگیا جب کہ اے سی لوئر کا کرایہ 4150 روپے ہوگیا، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5700 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 8050 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹروں کی لاپرواہی۔بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا
اسی طرح لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1850روپے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےباعث ریلوے کےکرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے قتل کا منصوبہ۔ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا