سلمان خان کے بعد  کس کا نمبر۔  لارنس بشنوئی کا بڑا انکشاف

Jun 21, 2022 | 15:49:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنیوالے گینگسٹر  لارنس بشنوئی نے  ایک اور بڑے نام کا انکشاف کردیا۔
 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران گینگسٹر لارنس بشنوئی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کے علاوہ نامور فلم ساز کرن جوہر بھی ہماری لسٹ میں شامل تھے۔ لارنس بشنوئی کے ساتھی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کرن جوہر سے 5 کروڑ بھارتی روپے کا بھتہ وصول کرنے کا پلان بنا رہی تھی۔

واضح رہےکہ لارنس بشنوئی سمیت گینگ کے 10 ملزم گرفتار ہوچکے ہیں۔ جن میں سے ایک گینگسٹر مہاکال نے پولیس تفتیش کے دوران کہا کہ مذکورہ فلم ساز ان کے نشانے پر تھے، قتل کی دھمکی دے کر کرن سے 5 کروڑ وصول کرنے کا منصوبہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ نےعمران خان کو بڑی دعوت دیدی

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر کارندوں سے تفتیش کررہے ہیں جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔ گینگ بالی ووڈ کے ‘دبنگ’ سلمان خان کو بھی دھمکی آمیز خط لکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹروں کی لاپرواہی۔بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا

مزیدخبریں