پٹرول مزید مہنگا،وزیراعظم نے اشارہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے مزید مشکل فیصلے لینے کا عندیہ دے دیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوافیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف قوم کو آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہے، پہلا بجٹ ہے جب امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کو ریلیف دیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے بہت مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، پچھلی نااہل حکومت کی وجہ سے ہمیں معاشی بحران ملا، معاشی بحالی کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا ہم نے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔ان کا کہناتھا کہ سابقہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکا اور تحریک انصاف کی حکومت آنیوالی حکومت کیلئے جال بچھا کر گئی ۔ان کا کہناتھا کہ دو ہزار روپے فی گھرانہ دے رہے ہیں تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس: فیصلہ ہوگیا