نیب ترامیم، عمران خان کا سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان 

Jun 21, 2022 | 18:00:PM

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کی ہے۔ جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس ملک میں انصاف نہیں وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے لانا ہوا۔

نیب ترامیم کو اسی ہفتے سپریم کورٹ چیلنج کریں گے۔ نیب ترامیم ملک کی توہین ہے۔ اس بے شرمی پر انہیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔ امید ہے عدالتیں نیب ترامیم کا نوٹس لیں گی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ترامیم سے منی لانڈرنگ کیس نیب نہیں دیکھ سکے گا۔ آمدن 100 اور اثاثے 200 روپے ہیں تو بتانا تو پڑے گا۔

خرم دستگیر نے کہا عمران خان 100 جج رکھ کر ہمیں جیل میں ڈالنے آیا تھا۔ سب جانتے ہیں کہ اس ملک کی عدالتیں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر 24 ارب کے کیس ہیں۔ انہیں جیل میں ہونا چاہیے تھا۔ آصف زرداری، نواز شریف اور مریم بھی مقدمات میں بچ جائیں گے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کو ثابت کرنے کا بوجھ نیب پر ڈال دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے نیب پراسیکیوشن پر سوالات اٹھادیے

انہوں نے مزید کہا ہے سب کو ڈر لگا ہوا ہے کہ میں این آر او نہیں دے رہا۔ نیب ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک پر کوئی بمباری بھی کردے تو یہ جرم اس سے بڑا ہے۔ نواز شریف اور اس کی بیٹی پاک صاف ہوکر نکل جائیں گے۔ اسمبلی میں نیب ترامیم کرکے ملک کا مذاق اڑایا گیا۔ 

مزیدخبریں