(ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی کو الیکشن کمیشن کےخلاف پریس کانفرنس کرنا مہنگا پڑگیا۔ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عوام کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا ہے کہ 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم، عمران خان کا سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ملتان سمیت دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے اور تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کیا جائے۔