(ویب ڈیسک)پاکستانی حاجیوں کے لئے قربانی کے اخراجات میں کمی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حاجیوں کیلئے قربانی کے اخراجات پر چالیس ریال کی رعایت دیدی گئی ،رعایت کی وجہ سے حاجیوں کو 2 ہزار دو سو روپے کی بچت ہو سکے گی ۔قربانی کے اخراجات 849 سے کم کر کے 809 ریال مقرر کر دیئے گئے ۔اس حوالے سے پاکستان حج مشن اور اسلامی ترقیاتی بینک سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔اسلامی ترقیاتی بینک پاکستانی حاجیوں کے لئے جانور کے قربان کرنے کے انتظامات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول مزید مہنگا،وزیراعظم نے اشارہ دے دیا
پاکستانی حجاج کو بڑی رعایت مل گئی
Jun 21, 2022 | 19:00:PM