(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے عمران خان کی حکومت کے حوالے سے بولے جانے والے جھوٹ کی وجہ سے موجودہ حکومت سے مذاکرات سے انکار کر دیا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ آئی ایم ایف نے امپورٹڈ حکومت کی ساکھ اور آئی ایم ایف سے متعلق عمران خان حکومت کے معاہدے کو پٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ کا جھوٹ حکومتی سطح پر بولنے کی وجہ سے بھی بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ حکومت کو اس مجبوری کے باعث اب سچ بولنا پڑا، اب آئی ایم ایف سے بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے اقدام کو مشہور مثال " سو چھتر اور سو پیاز" سے تشبیہہ دی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔