بیٹی کو امتحانات میں نقل کرانے پر تین سال کی سزا

Jun 21, 2022 | 21:03:PM

(ویب ڈیسک)بیٹی کو امتحانات میں نقل کرانے کے جرم میں الجیریا کے ممبرقومی اسمبلی کو تین سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ الجیریا کی قانون ساز اسمبلی کے رکن کو اپنی بیٹی کو ریاضی کے پیپر میں نقل کراتے ہوئے پکڑلیا گیا جس کے اسے تین سال کی سزا سنادی گئی ۔پولیس کے مطابق نقل کرانے کے جرم میں اسکول کے پرنسپل اور ایک اور شخص کو بھی تین سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔حکمران نیشنل لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک قانون سازکو اسی ماہ کے شروع میں حراست میں لیا گیا تھا جس پر الزام تھا کہ وہ اپنی بیٹی( جو ریاضی کا پیپر دے رہی تھیں )انہیں نقل کرانے کی کوشش کررہے تھے ۔گزشتہ روز عدالت نے انہیں تین سال کی سزا سنادی ۔یہ فیصلہ الجزائر سے تقریباً 650 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ال اوعد کی ایک عدالت نے سنایا۔
واضح رہے کہ کچھ برسوں میں الجزائر کے اسکولوں میں امتحانات میں نقل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے وہاں کی حکومت نے سخت قانون سازی کی ہے ۔امتحانات کے اردگردانٹرنیٹ سروس بند کرنے کا قانون بھی پاس کیا گیا ہے جبکہ پیپر لیک کرنیوالے شخص کو پندرہ سال تک کی سزا کی قانون سازی بھی حال ہی میں کی گئی ہے ۔گزشتہ سال بھی 31 افراد کو امتحانات میں نقل کرنے کے جرم میں چھ ماہ سے تین سال کے درمیان جیل بھیج دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حجاج کو بڑی رعایت مل گئی

مزیدخبریں