(ویب ڈیسک)حکومت نے ڈگمگاتی معیشت کو سہارادینے کیلئے 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مقامی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، سپورٹس کمپلیکس، مکران ہائی وے کو گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے کراچی پورٹ کی ایسٹ اینڈ ویسٹ وہارف کو بھی گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا