نوازشریف کی گرفتاری پر وزیرقانون کا بڑابیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرقانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملتی ہے تو وطن واپسی پر گرفتار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو بھی حفاظتی ضمانت ملی تھی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پرویز مشرف کا کیس مقرر کر کے جلد سماعت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف کے کیس میں جلد سماعت کی درخواست کا معاملہ کابینہ میں آسکتا ہے، مشرف نے اپیل کی ہے تو اس کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے، پرویز مشرف کیواپسی پر قانون اپنا راستہ اپنائے گا، وطن واپسی کیلئے قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا معاہدے سے انکار، شہباز گل نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
وزیر قانون نے کہا کہ نوازشریف کو سفری ضمانت نہیں ملتی تو انہیں سرنڈر کرنا پڑے گا، کوئی خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہتا ہے تو عدالت کو راستہ دینا چاہیے۔