عمران خان نیا پاکستان بناتے بناتے مہنگاپاکستان بنا گئے ،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا بھی خراب کر گیا،یہ نیا پاکستان بناتے بناتے مہنگا پاکستان بنا کر چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جتنی کرپشن کی اب اس کو جواب دینا پڑے گا،ان کا کہناتھا کہ کرپشن کے لئے بنائی ہوئی کمپنی میں عمران خان کی کک بیکس جاتی تھیں، ثابت ہو رہا ہے عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ سو فیصد جھوٹ تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنی کرسی بچانے کے چکر میں عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا،پاکستان میں مہنگائی اور معاشی بحران کی بڑی وجہ عمران خان ہے ۔بلاول بھٹو کا مزید کہناتھا کہ آصف زرداری کی محنت کی وجہ سے پاکستان کو پہلی بار جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملا،انہوں نے کہا کہ فیٹف کے پلیٹ فارم پر ہمیں بڑی کامیابی ملی ہے ،یہ کامیابی سب کی مشترکہ کاوش ہے۔
اتحادی حکومت تمام ممالک کیساتھ تعلقات کوازسرنواستوارکرےگی،ہماری خارجہ پالیسی تجارت ہے ہم بھیک نہیں مانگیں گے ۔اگرامریکاسے بات کی توصرف تجارت پربات کی۔ان کا کہناتھا کہ میں نے وزیراعظم کے ساتھ ترکی کا دورہ بھی کیاہے ، حال ہی میں ایران کا دورہ بھی کر کے آیا ہوں،غیر ملکی دورے پاکستان کے بارے میں پیدا ہو جانے والی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے کر رہا ہوں،جب سے وزیر خارجہ بنا ہوں ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھا۔ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل پرہم پہلے سے تنقیدکررہے،وزیراعظم اوراس کی معاشی ٹیم نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا