(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم آفس میں طلب کیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی)، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او)، ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ڈی جی ایم آئی) اور پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے ایشوز کے ساتھ ساتھ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی شرکاء کو بریف کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی گرفتاری پر وزیرقانون کا بڑابیان