(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس وقت 8.9 ارب ڈالر کے نقد زرمبادلہ کے ذخائر فوری استعمال کیلئے موجود ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 8.9 ارب ڈالر کے نقد زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کے ذخائر شامل نہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے یا قابل استعمال نہ ہونےکی افواہوں کا نوٹس لیا ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات کی ادائیگی اور بینکوں سےڈالرختم ہونےکی افواہوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں، کمرشل بینکوں کے پاس نقد ادائیگیوں کیلئے کافی مقدار میں ڈالرز موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر، بھارت نے پاکستان کو امن کا پیغام بھیج دیا
سٹیٹ بینک کے مطابق جون میں اب تک انٹربینک سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔