(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس طلب کیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اجلاس میں وزراء سمیت اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت بحری امور کی سمری پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کی پورٹس کمپنی کو دینے کے حوالے سے فریم ورک پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے فریم ورک معاہدے کو منظوری کیلئے کابینہ ارسال کردیا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے گزشتہ روز یو اے ای کی حکومت سے فریم ورک معاہدے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔ فریم ورک معاہدہ بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ 2022 کے کمیٹی نے سفارشات تیار کیں۔