(24 نیوز)عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عید قرباں کی آمد آمد، سنت ابراہیمی کی تیاریاں پر مویشی منڈیوں میں رش بڑھنے لگا، خریدار بڑی تعداد میں مویشی منڈیوں میں پہنچنے لگے، ہر کوئی من پسند جانور کی خریداری کے لئے کمر بستہ دکھائی دیا۔
جہاں خریداروں کی یہ کوشش کہ اپنی جیب کے مطابق جانور لئے جا سکیں،وہی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کو بہت محنت سے پالا جاتا ہے۔
پاک اوینیو مویشی منڈی میں 25 من وزنی کاکا نامی بیل کے خوب چرچے ہیں جبکہ منڈی میں قربانی کا سب سے مہنگا بیل کی ڈیمانڈ 22 لاکھ تک ہے۔
مالک کا کہنا ہے کہ بیل کو دودھ مکھن اور دیسی گھی کھلایا جاتا ہے،اپنے بیل کو محنت کے ساتھ پالا ہے ،بیل ، گائے میں قربانی کے جانور کی قیمت 1لاکھ40 ہزار سے شروع ہو رہی ہے۔
قربانی کے چھوٹے جانور میں بکڑے کی قیمت 50 ہزار سے شروع ہو کر 28 لاکھ تک ہے ،چھتڑے کی قیمت 35 ہزار سے شروع ہو کر ڈھیر لاکھ تک ہے جبکہ اونٹ کی قیمت 4 لاکھ سے شروع ہو رہی ہے ۔