آئی ایم ایف پلان بی، پلان اے کیا ہے ؟ اہم حکومتی رکن نے اند رکی بات بتادی

Jun 21, 2023 | 09:20:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کاکہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )سے قرض کا حصول اب پلان بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اب آئی ایم ایف پلان بی بن چکا ہے،دوست ممالک سرمایہ کاری کریں گے۔

سینئر وزیرکا مزید کہنا تھاکہ جسے لوگ پلان بی کہہ رہے تھے وہ آج سب کے سامنے ہے ، دوست ممالک سے بات طے کر لی ہے کہ وہ کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے ،وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تین مختلف ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 20 سے 25 ارب ڈالرز مختص کر دیے، حقیقت میں اب یہ پلان اے اور آئی ایم ایف پلان بی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعظم نواز شریف وطن کب واپس آئیں گے ؟ اعظم نذیر تارڑ نے اندر کی بات بتا دی

 انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ کار کے پیچھے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور چین جیسے دوست ممالک کی یقین دہانیاں ہیں، ان ممالک سے یہ بات طے کرلی گئی ہے کہ وہ کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

مزیدخبریں