( فرزانہ صدیق) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر غلام سرورخان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا،گرفتار ہونےوالےرہنماوں میں غلام سرور کے بیٹے منصور حیات اور بھتیجے عمار صدیق بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام سرور 9 مئی کے واقعات میں مطلوب تھے،ملزمان کے خلاف اسلام آباد، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں، پولیس پی ٹی آئی رہنما کو تقریباً گزشتہ ڈیڑھ ماہ سےتلاش کر رہی تھی اور بلآخرانہیں کامیابی مل ہی گئی۔
مزید پڑھیں: نریندر مودی کیخلاف امریکی ممبران کانگریس و ایوان نمائندگان نے صدر کو خط لکھ دیا
جڑواں شہروں کی پولیس غلام سرور کی گرفتاری کے لیے ان کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارتی رہی ہے، ان کی گرفتاری کے سلسلےمیں ٹیکسلا میں ان کے دفاتر اور پیٹرول پمپ بھی سیل کر دیے گئے تھے،ذرائع کے مطابق غلام سرور ایف ایٹ میں دوست کے گھر میٹنگ کے لیے گئے تھے، پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی میں انہیں گرفتار کرلیا ۔