اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف ’’احمقانہ تبصرہ‘‘، واسع چوہدری نے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اووسیز پاکستانیوں کے خلاف ’احمقانہ اور مضحکہ خیز تبصرہ‘ کرنے پر پروگرام کے میزبان اور اداکار واسع چوہدری نے معافی مانگ لی۔
نیجی پروگرام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن اور ماڈل سارہ نیلم نے شرکت کی۔
اس دوران ماڈل سارہ نیلم کا کہنا تھا کہ باہر سے لوگ آتے ہیں اور کاٹن کا سفید سوٹ پہنا ہوتا ہے اور کہتے ہیں کہ ’ہم باہر سے آئیں ہیں جبکہ یہ لوگ باہر شاید واش روم صاف کررہے ہوتے ہیں یا کچھ بھی ایسا کام کررہے ہوتے ہیں اور یہاں صرف کاٹن کا سوٹ پہنے ہوتے ہیں۔
View this post on Instagram
سارہ نیلم کی بات کے فوراً بعد کامیڈین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کاٹن کا سوٹ پہن کر جیب میں 5 ہزار کا نوٹ بھی رکھ کر دکھاوا کررہے ہوتے ہیں۔
سارہ نیلم کی جانب سے اووسیز پاکستانیوں کے حوالے سے دیا گیا بیان سوشل مٰیڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس کی وجہ سے ماڈل اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
احتشام الحق نے لکھا کہ ’یہ دونوں اوورسیز پاکستانیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملک سے باہر جاکر واش روم صاف کرتے ہیں اور پھر پاکستان واپس آکر دکھاوا کرتے ہیں۔ اوورسیز کے خلاف نفت انگیز مہم ختم ہونی چاہیے‘۔
These two idiots made fun of the overseas Pakistanis that they clean toilets and then show off over here. This campaign against overseas is just disgusting which must end. Just in 2021-2022, the remittances sent by overseas is $31.2 billions. Out of 21% of the overseas doctors in… pic.twitter.com/Z2by9wyiFl
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) June 20, 2023
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف 2021-2022 میں بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر 31.2 بلین ڈالر ہیں، امریکا اور برطانیہ میں بیرون ملک مقیم 21فٰصد ڈاکٹرز میں سے 6فیصد پاکستانی ہیں دیگر شعبوں کی فہرست طویل ہے۔
دوسری جانب ایک اور صارف حیدر نے لکھا کہ یہاں مسئلہ اوورسیز پاکستانیوں کا نہیں ہے، مسئلہ ان کی ذہنیت کا ہے کہ یہ سوچتے ہیں کہ جو لوگ واش روم کی صفائی کرتے ہیں وہ عزت کے مستحق نہیں ہیں یا وہ اچھے لباس نہیں پہن سکتے۔
the issue is not about overseas, the issue is them thinking people cleaning washrooms don't deserve respect or cannot dress nicely https://t.co/Y80gAvxB87
— haider (@zuhaider) June 20, 2023
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد پروگرام کے میزبان واسع چوہدری نے تمام اوورسیز پاکستانیوں سے معافی مانگ لی۔
I want to publicly apologise on behalf of my whole team at #Mazaqraat ,a very stupid,Vile & ridiculous comment was made recently abt overseas's Pakistani's by one of the guests in our show which was followed up by an attmepted joke by one of the comedians(again in bad taste)
— vasay chaudhry (@vasaych) June 20, 2023
انہوں نے کہا کہ ’حال ہی میں ہمارے شو میں ایک مہمان کی جانب سے انتہائی احمقانہ، گھٹیا اور مضحکہ خیز تبصرہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایک مزاحیہ اداکار کی جانب سے بھی مذاق اڑایا گیا، مذاق رات کی پوری ٹیم کی جانب سے میں معافی مانگتا ہوں۔‘
واسع نے کہا کہ آج رات نشر ہونے والی قسط اس حوالے سے باضابطہ طور پر معذرت کی جائے گی، بہرحال میں بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں سے ذاتی طور پر معافی مانگنا چاہتا ہوں، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں، اگرچہ اس وقت آپ کو ایسا محسوس نہیں ہوگا، لیکن “غلطیاں اپنوں سے ہی ہوتی ہیں’۔