سرکاری ملازمین کیلئے گھروں کی تعمیر کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)لاہور میں سرکاری ملازمین کے لیے نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کے لیے اپارٹمنٹ اور گھروں کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات آئیں گے، جس کی منظور نگران حکومت نے دے دی ہے ، سرکاری افسران کے لیے گھروں کی تعمیر پر الیکشن کمیشن سے اجازت مانگی گئی ہے،لاہور میں برکی، ڈی ایچ اے اور ٹھوکر نیاز پر واقع سرکاری اراضی پر گھروں کی تعمیر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:ون ڈے ورلڈکپ شیڈول میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی
ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے اسٹیٹ لینڈ پر گھروں کی تعمیر پر اصولی منظوری دے دی ،الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد نگران کابینہ جلد نئے جی او آر کی تعمیر پر حتمی منظوری دے گی۔