(24نیوز)سیاسی ماحول گرم،مسلم لیگ ن نے پنجاب میں تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے پر کام شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثنا اللہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میاں جاوید لطیف،سعود مجید،حنیف عباسی صدارت کی دوڑ میں شامل ہو گئے،نوازشریف ،شہبازشریف کی حتمی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت کیلئے میاں جاوید لطیف مضبوط امیدوار ہیں،مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب کی صدارت کیلئے لاہور ڈویژن کو ہی ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا ہے،رانا ثناء اللہ کی حکومتی مصروفیات کےباعث انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر رکھنے والوں کیلئے پریشان کن خبر،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی صدارت کےحوالےسےنامزدگی رانا ثناء اللہ کی آمادگی سے مشروط ہے،جنرل سیکرٹری کی نشست پر جنوبی پنجاب سے سینئر رہنما کو ذمہ داری دینے پر اتفاق کر لیا گیا،سعود مجید کو صدارت کی دوڑ سے باہر ہونے پر جنرل سیکرٹری کیلئے نامزد کیا جاسکتا ہے۔