(کلیم اختر) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے سال 2023 کے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی جانب سے سال 2023 کے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔
ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ ایف بی آر نے عاطف اسلم کا سال 2020 کا انکم ٹیکس آڈٹ بھی شروع کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں: سنیتا مارشل سے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق سوال، نادر علی سخت تنقید کا نشانہ بن گئے
ایف بی آر نے آڈٹ کیلئے گلوکار عاطف اسلم سے بکس آفس اکاونٹس،بنک سٹیٹمنٹس سمیت دیگر اہم دستاویزات طلب کی ہیں۔ تاہم گلوکار عاطف اسلم نے تاحال آڈٹ کیلئے ایف بی آر کو تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔