سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی آئین کی خلاف ورزی پر سابق گورنر پنجاب اور سینئر رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کی،ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا کہ لطیف کھوسہ سےکہا تھاکہ ریڈلائن کراس نہ کریں لیکن انہوں نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی۔
یہ بھی پڑھیں:معاشی صورتحال سے پریشان پاکستانیوں کو برطانیہ کی خوشخبری
رانا فاروق سعید نے الزام لگایا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلزپارٹی میں آئے اور مراعات بھی لیتے رہے، وہ اپنے بیٹےکو اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن یہ عہدہ نہ ملنے پر بلیک میلنگ شروع کردی ، پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کر رہے ہیں ، اس موقع پر پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب آفس میں 'وال آف شیم' کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں لطیف کھوسہ کی تصویر لگائی گئی تھی۔
پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب آفس میں وال آف شیم کا افتتاح۔
— PPP Punjab (@PPPPunjab_SM) June 20, 2023
قائم مقام صدر رانا فاروق سعید اور فیصل میر نے دیگر رہنماؤں کیساتھ دیوار شرمندگی کا افتتاح کیا ۔
ہم نہیں چاہتے تھے کہ سردار لطیف کھوسہ اور انکے صاحبزادے پارٹی کی ریڈ لائن عبور نہ کریں۔رانا فاروق سعید pic.twitter.com/sqX2n43GwO
واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی، ملاقات میں جمہوریت، آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا،خیال رہےکہ بلوچستان کے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں اپنی نامزدگی کو عمران خان نے سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کے ذریعے چیلنج کیا ہے۔