کمسن بچہ مہراب میں امام مسجد کے پاس پہنچ گیا، دلکش ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترکیہ کی ایک مسجد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کی مسجد میں ایک بچہ دوران نماز محراب میں موجود امام صاحب کے پاس پہنچ گیا، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معصوم سا بچہ کبھی امام کو دیکھتا اور کبھی صف میں بیٹھے اپنے والد کو۔ امام مسجد کو مسلسل تلاوت کرتا دیکھ کر بچے نے انگشتِ شہادت امام کے لبوں پر رکھ کر انہیں خاموش رکھنے کی کوشش کی۔
استنبول کی مسجد میں بچہ، مہراب میں امام کے پاس پہنچ گیا۔
— RTEUrdu (@RTEUrdu) June 19, 2023
ترکیے میں بچوں کو خصوصی شفقت دی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے بچے مسجدوں میں خوش ہوں تو سمجھو کہ آپ کے ملک میں اسلام کا مستقبل محفوظ ہے۔ pic.twitter.com/P3bu7JN3GJ
چھوٹے بچے کی اس معصومانہ حرکت پر امام مسجد کے چہرے پر ناگواری کا تاثر تک نہ آیا بلکہ وہ مسکراتے رہے۔ بچے سے کھیلتے رہے اور ساتھ تلاوت بھی کرتے رہے۔امام مسجد کی ننھے بچے کے ساتھ شفقت کے برتاؤ کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا اور دل کھول کر تعریف کی۔
مزید پڑھیں: سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم
یاد رہے کہ ترکیہ کی مساجد میں بچوں کے ساتھ خصوصی شفقت سے پیش آیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر بچے مسجدوں میں خوش ہوں تو سمجھو کہ آپ کے ملک میں اسلام کا مستقبل محفوظ ہے۔