(24 نیوز )قائد اعظم یونیورسٹی میں ہولی منانے کے معاملے پر ہائر ایجو کیشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات میں مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ملکی تشخص ،مذہبی عقائد اور سماجی روایات کو برقرار رکھنا چاہیے، کسی بھی غیر نصابی سرگرمی میں ملکی تشخص کو ترجیح دی جائے،ایچ ای سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سماجی اقدار کو سامنے رکھتے ہوئے سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے اہم پی پی رہنما کی ملاقات، پیپلز پارٹی کے فیصلے سے سب اتحادی حیران