یونان کشتی حادثہ ، وزارت خارجہ کو اہم معلومات فراہم

Jun 21, 2023 | 14:42:PM

(24نیوز)یونان کشتی حادثہ پر وزارت خارجہ کو اہم معلومات دے دی گئیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت کیلئے اہم معلومات وزارت خارجہ کو دی گئی،معلومات میں یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ڈی این اے معلومات شامل ہیں،وزارت خارجہ کو موصول معلومات میں 98 نوجوانوں کے اہل خانہ کے ڈی این اے سیمپلز شامل ہیں،وزارت خارجہ کو ملنے والے ڈی این اے سیمپلز میں 56 کا تعلق گجرات سے ہے ،وزارت خارجہ کو ملنے والے ڈی این اے سیمپلز میں 42 کا تعلق گجرانوالہ سے ہے ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ معلومات کو شناخت کیلئے یونان حکام کو فراہم کریں گے ،ڈی این اے سیمپلز کے بعد یونان میں موجود نعشوں کی شناخت کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کے انعقاد کا معاملہ،الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں