وزیر اعلیٰ پنجاب کی سمن آباد پراجیکٹ چند روز میں مکمل کرنےکی ہدایت

Jun 21, 2023 | 14:52:PM

(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد پراجیکٹ چند روز میں مکمل کرنے کا حکم ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس  منعقد ہوا ،جس میں لاہور کے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں تاخیر کے اسباب فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت،وزیر  اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سمن آباد پراجیکٹ کو عوام کی سہولت کیلئے جلد ازجلد فنکشنل کیا جائے،عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل کے پیش نظر شاہدرہ پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔

اجلاس میں ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کے امور اور سی بی ڈی مین بلیوارڈ پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،مین بلیو وارڈگلبرگ تا والٹن سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،نواز شریف انٹر چینج انڈرپاس، ارفع کریم ٹاور تا پائن ایونیو پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا،گھوڑا چوک، خالد بٹ چوک اور اکبر چوک منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا،صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری سی اینڈڈبلیو، کمشنر لاہور ڈویژن /ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم

مزیدخبریں