عید کی آمد آمد ،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Jun 21, 2023 | 15:10:PM

(شہزاد خان ابدالی)عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔

تفصیلات کے مطابق عید قربان قریب آتے ہی گوشت کی ڈشز کی تیار ی میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں،ساتھ ہی ساتھ چینی کے دام بھی بڑھا دیئے گئے،عید قربان کی آمد سے قبل ہی گرم مصالحہ جات کی قیمتیں بھی گرما گرم ہوگئیں، اوپن مارکیٹ میں زیرہ 600 روپے سے بڑھ کر 1800 سے 2400 روپے کلو تک پہنچ گیا، گرم مصالحہ مکس 1300 سے بڑھ کر 1900 روپے کلو ہوگیا،لونگ ،کالی مرچ ،بڑی الائچی ،دال چینی کی قیمتیں بھی 10 سے 20 روپے تک بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:آْئی جی پنجاب کا احسن اقدام ، کم سن بچی کی قوت سماعت بحال

ساگو دانہ 300 روپے سے بڑھ کر 500 روپے کلو ہوگیا ،سفید تل 200 روپے بڑھ کر 600 روپے کلو تک جا پہنچے، 300 روپے اضافے سے 50 کلو چینی کا تھیلا 6150 روپے کا ہوگیا ،ہول سیل  مارکیٹ میں6 روپے بڑھ کر چینی کی قیمت 123 روپے کلو ہوگئی۔

مزیدخبریں