چند سو روپے کا انجکشن  12 ہزار میں فروخت ہونے لگا

Jun 21, 2023 | 15:45:PM

(زاہد چودھری) سی ٹی سکین کنٹراسٹ انجکشن کی عدم دستیابی، انجکشن یوروگرافن بلیک میں 12 ہزار روپے تک فروخت ہونے لگی جبکہ انجکشن یورگرافن کی اصل قیمت چند سو روپے ہے۔

انجکشن الٹراوسٹ بھی مارکیٹ میں ناپید ہوگیا۔ کنٹراسٹ انجکشن کی عدم دستیابی سے سی ٹی سکین ٹیسٹ کرنے میں دشواری کا سامناہے۔ غریب مریض کنٹراسٹ انجکشن بلیک میں مہنگے داموں میں خریدنے سے قاصر ہوگئے۔

مریضوں نے حکومت سے بلیک میں ادویات کی فروخت کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ : ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ کیخلاف کیس کا حکمنامہ جاری

واضح رہے کہ محکمہ صحت نے بلیک میں انجکشنز کی فروخت پر چپ سادھ لی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی کنٹراسٹ انجکشن کی قلت دور کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

مزیدخبریں