کوٹ ادو: پولیس نے تشدد کے شکار باپ بیٹے کیخلاف ہی مقدمہ درج کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک شفقت علی) کوٹ ادو میں بااثر افراد کی جانب سے باپ بیٹے کو باندھ کر تشدد کیا گیا اور ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے الٹا انہی کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لطیف کلاسرہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ باپ بیٹے پر تشدد کررہا ہے، پولیس نے غریب باپ بیٹے کی مدد کرنے کی بجائے لطیف کلاسرہ کا موبائل اور نقدی چھیننے کا مقدمہ درج کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: پتنگ بازی کا خونی کھیل ، قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی
ابھی تک بھی پولیس کی جانب سے تاحال غریب باپ بیٹے پر ہونیوالے سرعام تشدد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل زمین کے تنازعے پر پٹرول پمپ کے مالک لطیف کلاسرہ نے پورے علاقے کو میدان جنگ بنا رکھا تھا۔