سبق یاد نہ کرنے کی سزا، قاری کا 8 سالہ بچے پر بدترین تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فیاض جعفری) میہڑ میں بیٹو جتوئی لنک روڈ کے دینی مدرسے میں قاری نے 8 سالہ بچے وقار چانڈیو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
مولوی محمد نواز سولنگی نے وقار کو سبق یاد نہ کرنے پر اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ درد سے کراہتا رہا اور بچے کے جسم پر تشدد کے نشان واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کوٹ ادو، پولیس نے تشدد کے شکار باپ بیٹے کیخلاف ہی مقدمہ درج کرلیا
متاثرہ بچے کے والد نے ایس ایس پی دادو سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔