وزیر اعلیٰ کا دورہ، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آ ئیں

Jun 21, 2023 | 17:12:PM
وزیر اعلیٰ کا دورہ، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آ ئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کا معاملہ، ہسپتال میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آ ئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کرنے پر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں آئے مریضوں نے نگران وزیر اعلیٰ کو شکایات کے انبار لگائے جانے اور ادویات کی عدم دستیابی بھی سامنے آنے پر ہسپتال میں بڑے پیمانے پر ایڈمنسٹریشن مین بڑی  تبدیلیاں کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب نے 34 افسران کے تقرروتبادلے کردیئے

شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس سمیت دیگر ڈاکٹرز کو  تبدیل کر دیا گیا، ایم ایس صباحت کا تبادلہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر سہیل ارشاد کو ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا ایڈیشنل چارج دیدیا گیا۔

وائس چانسلرخالدمسعود گوندل نے نگراں وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ہسپتال کادورہ کیا۔ ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے، امید ہے مریضوں کو مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نگراں وزیر اعلی کی ہدایت پر ہسپتال کے تمام مسائل کو دور کردیا ہے۔