(امانت گشکوری) سابق جج پشاور ہائیکورٹ روح الامین خان چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل تعینات ہو گئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق جج پشاور ہائیکورٹ روح الامین خان کی بطور چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل منظوری دے دی۔وزارت قانون نے سابق جج کی بطور چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل تعیناتی کی سمری چیف جسٹس کو بھیجی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری
خیال رہے کہ روح الامین بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔