سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر سستا ہو کر 1934 ڈالر فی اونس تک گر گیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کے اثرات ملکی مارکیٹ میں ظاہر ہوئے، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر دو لا کھ 18 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی