حافظ آباد سے یورپ جانے والے 10 افراد کو لیبیا پولیس نے گرفتار کر لیا

Jun 21, 2023 | 18:32:PM

(24 نیوز) حافظ آباد کے نواحی علاقہ جلال پور بھٹیاں سے تعلق رکھنے والے 10افراد کے گروپ کو غیر قانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے لیبیا پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پاکستان میں بے روز گاری اور مہنگائی سے تنگ عوام یورپ کے سہانے خواب دیکھنے لگے۔ اسی سلسلے میں حافظ آباد کے نواحی علاقے سے 10افراد کا گروپ یورپ جاتے ہوئے لیبیا پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گئے۔ لیبیا کی جیل سے جلالپوربھٹیاں کے  بھوکے پیاسے رہائشی امان اللہ نے پاکستانی حکومت سے تعاون کی اپیل کر دی۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

متاثرین لیبیا جیل کا کہنا ہے کہ لیبیا حکومت ہمیں کھانا بھی نہیں دے رہی، ہمیں زیادہ وقت بھوکا ہی رہنا پڑتا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ ایجنٹ مافیا پر کبھی بھی اعتبار نہ کرنا، ایجنٹ مافیا نے ہمیں سبز باغ دیکھا کر ہم سے پیسے بٹور لیے ہیں، اب ایجنٹ ہماری کوئی بات نہیں سن رہے۔

دوسری جانب ورثاء کا کہنا ہے کہ 22 سے 24 لاکھ ایجنٹ کو دیا تھا، کشتی حا دثہ کے بعد ایجنٹ مافیا منظرعام سےغائب ہے، ایجنٹ کا تعلق جلالپوربھٹیاں کے نواحی علاقہ موت تارڑ سے ہے جس کا نام عثمان تارڑ ہے۔

مزیدخبریں