(24 نیوز)ضلعی عدلیہ میں 46 نئے ججز تعینات کردیے گئے، جن میں 20 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26سول ججز شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد نئے بھرتی ہونے والے ججز کے تقرر ناموں کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججز میں عبدالحفظ بھٹہ ، ظفر حیات ، عظمی فرناز شامل،ایڈیشنل سیشن جج نام محمد ساجد ، جاوید اقبال ، اللہ دتہ ، عمران راشد،ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پر بشیر احمد ، رحمان یعقوب عرفانی،عبدالحسنات، امتیاز حسین ، مس بشری کوکب ، صبغت اللہ ، نوید اقبال ،یاسر حنیف ، محمد صفییر ، مس نورین انجم ، گلفام ، مظفر خان ، ملک محمد ساجد، سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار ہوشیار! اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کیلئے بڑی خبر