خبردار ہوشیار خبر دار! اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہو جائیں محتاط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) خبردار ہوشیار! اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہو جائیں محتاط، عید قریب آتے ہی وارداتیں بڑھنے لگیں۔
شمالی چھاؤنی میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والا شہری ڈاکو کے ہتھے چڑھ گیا، واردات شہری قمر کے ساتھ 19 جون کو ضرار شہید روڈ پر ہوئی، متاثرہ شہری اے ٹی ایم سے رقم نکوا رہا تھا کہ ڈاکو اے ٹی ایم کا دروازہ کھول کر اندر داخل گیا۔ ملزم نے پستول دکھا کر شہری سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، ملزم چند سیکنڈ میں لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد سے یورپ جانے والے 10 افراد کو لیبیا پولیس نے گرفتار کر لیا
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے اور شمالی چھاؤنی پولیس سٹیشن میں متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔