(24 نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، ناموس رسالت پر کسی قسم کی مصلحت کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو اور سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ نے بھی اجلاس میں شرکت کی،تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر شفیق امینی، مفتی عمیر الازہری اور دیگر ممبران شریک ہوئے، اجلاس میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایف آئی اے، پی ٹی اے، پیمرا اور صوبائی محکمہ داخلہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، ناموس رسالت پر کسی قسم کی مصلحت کا تصور نہیں کیا جا سکتا،رانا ثنا اللہ کا مزید کہناتھا کہ عشق رسالت ہر مسلمان کی رگ رگ میں ہے ،ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔
اجلاس میں ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے لئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں معاہدہ کے بقیہ نکات پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی