(24 نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا،9 رکنی لارجر بنچ کل 11 بجکر 45 منٹ پر درخواستوں پر سماعت کرے گا،9 رکنی لارجر بنچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے،9 رکنی لارجر بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختربھی بنچ کا حصہ ہیں ،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بنچ میں شامل ہیں ،جسٹس عائشہ ملک بھی 9 رکنی بنچ کا حصہ ہیں،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، اعتزاز احسن اور دیگر نے درخواستیں دائر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی