4 سو مسافروں کی گنجائش والی کشتی پر ساڑھے 7 سو مسافر سوار تھے، محمد حمزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) یونان میں کشتی ڈوبنے کے افسوس ناک حادثے میں بچ جانیوالے پاکستانی گوجرانوالہ کے رہائشی محمد حمزہ نے انتہائی تکلیف دہ انکشافات کیے ہیں۔
محمد حمزہ کے مطابق 4 سو مسافروں کی گنجائش والی کشتی پر ساڑھے 7 سو مسافروں کو زبردستی سوار کروایا گیا، کشتی نے تین ہچکولے لیے اور پھر ڈوب گیا۔
حمزہ نے مزید بتایا کہ وہ کچھ دیر الٹی ہوئی کشتی کے اوپر لیٹا رہا جب ڈوبنے لگا تو چھلانگ لگا دی، پلاسٹک کی بوتل کے سہارے سمندر میں تیرتا رہا، دو مصری مسافروں کے پاس ٹیوب تھی جسکا سہارا لیا اور ایک کشتی نے ریسکیو کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے یونان کے ساحل پر کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔
ترجمان کے مطابق محمد عدنان بشیر، حسیب، محمد حمزہ، عظمت خان، محمد سنی، زاہد اکبر، مہتاب علی، رانا حسنین، عثمان صدیق اور ذیشان بچ جانے والوں میں شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں زخمی عرفان اور عمران اسپتال میں زیرعلاج ہیں پاکستان کے سفارتخانے کے وفد نے اسپتال کا دورہ کیا ہے اور سفارت خانہ یونانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔