فرانس کے دارالحکومت پیرس میں زوردار دھماکا، 16 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں زوردار دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج سے ہوا۔ لوگ متاثرہ علاقے سے دور رہنے ک ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ایک عمارت کا اگلا حصہ زمین بوس ہوگیا جبکہ متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی۔
پولیس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل علاقے کے میئر نے ٹویٹر پر گیس دھماکے کا اعلان کیا تھا۔فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے بتایا کہ پیرس کے پانچویں علاقے رو سینٹ جیکس میں جارڈن ڈو لکسمبرگ اور سوربون یونیورسٹی کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔
Watch: People gather at the scene of a gas explosion in the fifth arrondissement of Paris.https://t.co/KtIrWNIiTS pic.twitter.com/5gs2Bkc3da
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) June 21, 2023
انھوں نے مزید بتایا کہ فائر فائٹروں نے پیرس کے بائیں کنارے میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ دھماکے کے بعد گنبدوں والی پینتھیون یادگار سے دھواں بلند ہونے لگا تھا جس کے بعد آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیرس پولیس کی ترجمان لبنیٰ عطا کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ کا تعیّن کرنا قبل از وقت ہوگا اور وہ ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کر سکتیں کہ آگ گیس دھماکے کی وجہ سے لگی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ پیرس میں موجود ہیں جہاں وزیراعظم کا پیرس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف فرانسیسی صدر کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں،شیری رحمان، سردارایاز صادق، مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں ۔ وزیراعظم گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،فرانس کی میزبانی میں سربراہی اجلاس میں 50سے زائد سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں ۔ وزیراعظم فرانسیسی صدر کی جانب سے عشایئے میں شرکت کریں گے،وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔