(ویب ڈیسک)سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گرگیا۔
محکمہ ایری گیشن کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچا ہے۔
گیٹ گرنے کے بعد سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کرکے اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے سے معذرت کرلی
حکام کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہوکر ڈاؤن اسٹریم میں جانے لگا ہے۔