مکہ مکرمہ: حجاج کرام کیلئے آب زم زم کی تقسیم کے انتظامات کا اعلان

Jun 21, 2024 | 09:16:AM
مکہ مکرمہ: حجاج کرام کیلئے آب زم زم کی تقسیم کے انتظامات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری سکیم سے استفادہ کرنے والے زائرین میں آب زمزم کی تقسیم کے انتظامات کا اعلان کر دیا۔

وزارت نے زمزم کا پانی جمع کرنے کے لیے مقررہ مقامات پر حجاج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے کےذریعے تمام ایئر لائنز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے, پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)، سعودی ایئرلائنز، سیرین ایئر، اور ایئرسیال سمیت چاروں ایئرلائنز حجاج کرام کو پاکستان واپس لےکر آئیںگی۔

عازمین حج پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ہوائی اڈوں سے مقدس پانی جمع کریں اور اسے اپنے سامان کے ساتھ بک کریں, وزارت نے واضح کیا کہ کوئٹہ اور سکھر کے علاوہ پی آئی اے کے ساتھ سفر کرنے والے زائرین جدہ اور مدینہ ایئرپورٹس سے زمزم کا پانی جمع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سکھر بیراج کا گیٹ مرمتی کام کے دوران گرگیا

پی آئی اے کے ساتھ سفر کرنے والے کوئٹہ اور سکھر کے زائرین پاکستان میں اپنے ہوائی اڈوں سے زمزم اکٹھا کریں گے،سعودی ایئرلائنز، سیرین ایئر اور ایئرسیال کے ساتھ سفر کرنے والے عازمین پاکستان میں اپنے ہوائی اڈوں سے زمزم کا پانی جمع کریں گے۔